اسلام آباد۔ پاکستان نے برکس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے الزامات کو
مسترد کر دیا۔ پاک وزیر اعظم کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا کہ
برکس اور بمسٹیك کے ارکان کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت
گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان منظم ہے۔ ایک بار پھر کشمیر کا راگ الاپتے ہوئے عزیز نے کہا کہ جموں و کشمیر میں
حکومت ہند کی طرف سے کی جا رہی زیادتیوں کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
عزیز نے کہا کہ پاکستان برکس اور بمسٹیك ارکان کے دہشت گردی کو ختم کرنے کے
اعلان کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے پوری طرح عہد بستہ ہیں۔
عزیز بولے، اقوام متحدہ مسلسل اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ کشمیر میں
آزادی کے لیے تحریک چلا رہے لوگوں کو دہشت
گردوں کے زمرے میں نہیں رکھا جا
سکتا۔ واضح رہے کہ اتوار کو دہشت گردی کے خلاف دنیا کو متحد کرنے میں لگے پی ایم
مودی نے برکس کانفرنس میں بھی سخت رخ اپنایا۔ پی ایم مودی نے برکس کے رکن
ممالک برازیل، روس، چین اور جنوبی افریقہ کے سربراہوں کے ساتھ ہوئی میٹنگ
میں دہشت گردی کا مسئلہ زور شور سے اٹھایا۔ پاکستان کا نام لئے بغیر اس پر
جم کر نشانہ لگایا۔ ی ایم مودی نے تمام رکن ممالک سے کہا کہ دہشت گردی اب ایک عالمی مسئلہ بن
چکی ہے۔ برکس سمیت دنیا کے تمام ممالک بھی اب دہشت گردی کے مسئلے سے دو چار
ہیں۔ مشرق وسطی ایشیا ہو یا یورپ، مغربی ایشیا ہو یا جنوبی ایشیا، دنیا کا
کوئی بھی خطہ دہشت گردی سے اچھوتا نہیں ہے۔ ایسے حالات میں ہم سب کے سامنے
اپنے شہریوں کو دہشت گردی سے بچانے کا چیلنج ہے۔